ڈالر کی قیمت مستحکم مگر خطرہ برقرار! جانیے غیر ملکی کرنسی کی تازہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں 8 اپریل 2026 کی صبح جاری ہونے والے تازہ فاریکس ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر معمولی استحکام کے ساتھ 279 سے 280.10 روپے کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے جو مارکیٹ میں نسبتاً سکون کا اشارہ دے رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں یورپی کرنسی یورو 321.65 روپے میں خریدی جبکہ 326.05 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 367.89 سے بڑھ کر 374.14 روپے تک جا پہنچا ہے، جو اس کی مضبوط پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔
خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74.40 سے 75.60 روپے جبکہ یو اے ای درہم 75.9 سے 77.2 روپے کے درمیان موجود ہے جو پاکستان میں ترسیلات زر کے تناظر میں اہم حیثیت رکھتی ہیں۔
دیگر کرنسیوں میں آسٹریلین ڈالر 190.68 سے 197.74 روپے اور کینیڈین ڈالر 198.72 سے 208.08 روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ چینی یوآن 36.45 سے 37.55 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر 279 سے 279.50 روپے کے درمیان مستحکم رہا جبکہ یورو 321.80 سے 322.38 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 368.99 سے 369.65 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔
مالی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی عوامل کرنسی ریٹس پر اثر انداز ہو رہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
