” کبھی نہیں سو چا تھا پا کستا ن کیلئے یہ ٹو ئٹ کر و ں گا “ بھا ر تی بھی پا کستا ن کی کا میا ب سفا ر تکا ر ی کے معتر ف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت پیشرفت قرار دے دیا گیا ہے۔
پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کا عالمی سطح پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے، جبکہ بھارتی عوام نے کھل کر پاکستانی کردار کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر #PakGlobalPeaceMaker ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتکاری کو سراہا اور لکھا کہ یہ ایران کے لیے فتح اور پاکستان کے لیے اعزاز کا نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی شاید پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنا چاہتے تھے، لیکن اس کے برعکس بھارت خود تنہا رہا۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار Pravin Sawhney نے وزیر اعظم شہباز شریف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف نے شاندار کام کیا۔
مصنف Atul Khatri نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا، “میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کے لیے یہ ٹوئٹ کروں گا۔”
دانشور Jayant Bhandari نے جنگ بندی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دکھا دیا ہے کہ وہ اچھے رہنما تلاش کر سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار Abhijit Iyer-Mitra نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کو جنگ بندی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ثالثی کے لیے مہارت درکار ہوتی ہے اور خطرہ مول لینے کی بھی صلاحیت ہونی چاہیے، پاکستان نے دونوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔
صحافی ادیتا مینن نے کہا کہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دو طرفہ 14 روزہ جنگ بندی کے لیے داد کے مستحق ہیں اور دونوں طرف سے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا۔
فلمی نقاد RK نے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر نہ صرف خلیجی خطے بلکہ پوری دنیا کو بچایا اور آپ کو دنیا کے اختتام تک ایک ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
