ٹر مپ ا پنی مذ ا کر ا تی ٹیم ا سلا م آ با د بھیج ر ہے میں نا ئب صد ر جے ڈی و ینس بھی شا مل ہو ں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔
مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں، اور ہفتے کی صبح اسلام آباد میں پہلا راؤنڈ ہوگا۔
کیرولین لیوٹ کے مطابق ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کیا اور ہرمز کے راستے کھولنے پر بھی رضامندی ظاہر کی، تاہم صدر ٹرمپ کی سرخ لکیریں برقرار ہیں۔ لبنان اس جنگ بندی کا حصہ نہیں، اور اس معاملے پر اس*رائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر فریقین سے بات چیت جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert