حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی معاشی ترقی کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے،تمام محکمے اپنے شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کے پابند ہوں گے . انہوں نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے محکموں کی باقاعدہ سرزنش کی جا رہی ہے اور تمام محکموں کے بزنس پلان دیکھے جا رہے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سسٹم بنانے کا بنیادی مقصد افسران کو ان کی ذمہ داریاں بتانا ہے ، جزا اور سزا کا سسٹم صوبائی ورکنگ مشینری کو بہترین بنانا ہے . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، سابق وزیر اعظم کی واپسی کی باتیں ایسے ہو رہی ہیں جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ نواز شریف ورلڈ کپ جیت کر نہیں آ رہے کہ انہیں ہار پہنائے جائیں گے .
متعلقہ خبریں