پاکستان کا بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے پیگاس اسپائی وئیر سے جاسوسی کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ پاکستان بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسپائی وئیر سے 2019 میں عمران خان کے فون پر حملہ کیا اور پاکستان کی اعلیٰ ملٹری حکام کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائیں گے، جنہیں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر شیئر کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لے کر خطے میں بھارت کے جو عزائم ہیں، پیگاسس اسپائی وئیر اس سلسلے کی کڑی ہے، یہ اسپائی وئیر 2016 سے مختلف ممالک کو بیچا گیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ نے مزید کہا کہ دس ممالک کو یہ اسپائی وئیر بیچا گیا، جس میں ہندوستان شامل ہے، یہ اسپائی وئیر صرف اسرائیلی حکومت کی منظوری سے ہی کسی حکومت کو بیچا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اس اسپائی وئیر کو سیاسی حریفوں، صحافیوں، ججز کے خلاف استعمال کیا۔

شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے اس اسپائی وئیر کے ذریعے 2019 میں عمران خان کے فون کو بھی اٹیک کیا اور ان کا ڈیٹا لینے کی کوشش کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس اسپائی وئیر کے ذریعے پاکستان کی اعلیٰ ملٹری حکام کو بھی ٹارگٹ کیا اور ڈیٹا لینے کی کوشش کی، اس کے ذریعے دس ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

Recent Posts

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی…

23 mins ago

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

33 mins ago

دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

1 hour ago

بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں نے میرا کیریئر تباہ کیا، وویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والے معروف بھارتی اداکار…

1 hour ago

اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کی ممبئی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ) ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت…

2 hours ago

دیپیکا پڈوکون کیوجہ سے بالی ووڈ فلم کی آفر ٹھکرائی، صبا قمر

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مقبول ترین باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ…

2 hours ago