مسلم لیگ (ن) نے ناصر محمود کھوسہ اور سلمان صدیق ،پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی اورجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے جسٹس (ر)دوست محمد خان کا نام تجویز کیا ہےسٹیئرنگ کمیٹی چاروں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرکے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھیجے گی اور وہ یہ نام حکومت کو بھجوائیں گے . دوسری جانب لیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں گزشتہ روزالیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجس میں الیکشن کمیشن نے فریقین پی ٹی آئی اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئےگئے الیکشن کمیشن سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھے گا . واضح رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ طور ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کا کیس 6 سال سے زیرالتوا ہے مذکورہ کیس تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں الیکشن کمیشن کے میں لے کر گئے تھے . . .
(قدرت روزنامہ)قومی ادارہ برائے احتساب(نیب) کے نئے چیئرمین نیب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ نام سامنے آگئے-
تفصیلات کے مطابق نیب کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متعدد نام تجویر کئے گئے ہیں،تاہم ابھی کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا ہے اپوزیشن نے 4 جبکہ حکومت نے 3 نام تجویز کیے ہیں .
حکومت کی جانب سے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکریٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے عملیش چوہدری کے نام چیئرمین نیب کے لئے تجویز کیے گئے ہیں .
متعلقہ خبریں