پسنی(قدرت روزنامہ)صوبائی حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے وگرنہ ضلع بھر کے ماہیگیروں کو پسنی زیرو پوائنٹ پر جمع کرکے دھرنا دینے کے بعد ٹرالر مافیا کے خلاف خود سمندر کا رخ کرلیں گے بلوچستان حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا صوبائی حکومت کے نام ویڈیو پیغام تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مولانا حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے صوبائی حکومت کے نام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں 32 دنوں کے دھرنے کے بعد غیر قانونی ٹرالروں کے خلاف چند ہفتے تک سختی کی گئی جس سے مقامی ماہی گیروں کے چہروں پر خوشی کے آثار نمایاں ہونے شروع ہوگئے تھے لیکن ایک مرتبہ پھر ٹرالروں کی نمبرنگ شروع کرکے انھیں ساحل بلوچستان پر مسلط کیا جا رہا ہے اور گڈانی سے لیکر جیونی تک دوبارہ غیر قانونی ٹرالر دیکھے جا رہے ہیں شاید صوبائی حکومت اور وزارت فشریز یہ سمجھ رہی ہے کہ ہم تھک گئے ہیں جبکہ میں صوبائی حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرکے ٹرالروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے اگر دو دن تک ٹرالروں کی روک تھام نہیں کی گئی تو جمعرات کو ضلع بھر کے ماہیگیروں کو جمع کرکے پسنی زیرو پوائنٹ پر دھرنا دوں گا دھرنے کے بعد ماہی گیروں کو لے کر سمندر کے اندر غیر قانونی ٹرالنگ کرنے والے ٹرالروں سے اپنی طاقت سے نمٹ لیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلو چ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں2024…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کرلیا زرائع…