ریکوڈک مسئلہ پر مشاورت سب کے سامنے ہونی چاہئے، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بند کمروں میں فیصلے کرنے پر یقین نہیں رکھتی ریکو ڈک سمیت تمام اہم صوبائی امور پر مشاورت سے فیصلے ہونگے فیصلوں میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینگے ان کیمرہ بریفنگ پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہیں . یہاں جاری کردہ بیان میں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبے پر صوبائی حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ان کیمرہ بریفنگ کا مقصد عوامی نمائندوں کو قومی اہمیت کے حامل منصوبے پر اعتماد میں لینا تھا ترجمان نے کہا کہ بریفنگ میں 42 اراکین اسمبلی شریک ہوئے 10 گھنٹے سے زائد طویل سیشن میں اراکین کی پورے انہماک سے شرکت کی اجلاس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر متعلقہ وفاقی اداروں کے حکام کی اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی ان کیمرہ بریفنگ کے زریعہ اراکین اسمبلی کو مشاورت اور را? دینے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ریکو ڈک پر متعلقہ عالمی اداروں کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کی پیش رفت سے بھی اراکین کو آگاہ گیا گیا .

ترجمان نے کہا کہ بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں اراکین کے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جواب دیئے گئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اراکین اسمبلی کے لئے اس نوعیت کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیاگیا ہے . ترجمان نے کہا کہصوبائی حکومت نے بریفنگ کا اہتمام کر کے جرآتمندانہ قدم اٹھایا ہے ا راکین اسمبلی کا مطالبہ تھا کہ ریکو ڈک منصوبے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے موجودہ صوبائی حکومت بند کمروں میں فیصلے کرنے پر یقین نہیں رکھتی ریکو ڈک سمیت تمام اہم صوبائی امور پر مشاورت سے فیصلے ہونگے فیصلوں میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینگے . ترجمان نے ان کیمرہ بریفنگ پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے کے حقوق و وسائل کے تحفظ کے لی? پوری طرح پر عزم ہے . .

متعلقہ خبریں