ریکوڈک مسئلہ پر مشاورت سب کے سامنے ہونی چاہئے، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بند کمروں میں فیصلے کرنے پر یقین نہیں رکھتی ریکو ڈک سمیت تمام اہم صوبائی امور پر مشاورت سے فیصلے ہونگے فیصلوں میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینگے ان کیمرہ بریفنگ پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔یہاں جاری کردہ بیان میں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبے پر صوبائی حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ان کیمرہ بریفنگ کا مقصد عوامی نمائندوں کو قومی اہمیت کے حامل منصوبے پر اعتماد میں لینا تھا ترجمان نے کہا کہ بریفنگ میں 42 اراکین اسمبلی شریک ہوئے 10 گھنٹے سے زائد طویل سیشن میں اراکین کی پورے انہماک سے شرکت کی اجلاس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر متعلقہ وفاقی اداروں کے حکام کی اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی ان کیمرہ بریفنگ کے زریعہ اراکین اسمبلی کو مشاورت اور را? دینے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ریکو ڈک پر متعلقہ عالمی اداروں کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کی پیش رفت سے بھی اراکین کو آگاہ گیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں اراکین کے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جواب دیئے گئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اراکین اسمبلی کے لئے اس نوعیت کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیاگیا ہے۔ترجمان نے کہا کہصوبائی حکومت نے بریفنگ کا اہتمام کر کے جرآتمندانہ قدم اٹھایا ہے ا راکین اسمبلی کا مطالبہ تھا کہ ریکو ڈک منصوبے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے موجودہ صوبائی حکومت بند کمروں میں فیصلے کرنے پر یقین نہیں رکھتی ریکو ڈک سمیت تمام اہم صوبائی امور پر مشاورت سے فیصلے ہونگے فیصلوں میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینگے۔ترجمان نے ان کیمرہ بریفنگ پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے کے حقوق و وسائل کے تحفظ کے لی? پوری طرح پر عزم ہے

Recent Posts

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

3 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

4 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

19 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

32 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

37 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

48 mins ago