حکومت کا ضرورت سے زائد چاول برآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے ملکی ضرورت سے زائد چاول برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے . وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں چاول کا ذخیرہ 80 لاکھ ٹن ہے جب کہ ملک کی ضرورت صرف 35 لاکھ ٹن ہے .

وزیر فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ چاول کی برامدات کا حجم 4 ارب ڈالر سے زائد ہوسکتا ہے، اس کے لئے حکومت بھر پور کوششیں کررہی ہے . فخر امام نے کہا کہ انہوں نے چاول برآمد کرنے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے بات کی ہے . ملک میں رواں سال چاول کی بمپر فصل ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے چاول کی برآمدات سے 4 ارب ڈالر حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا . واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے کورونا کی وبا کے باوجود 2 ارب 11 کورڑ ڈالر مالیت کے چاول دنیا کے مختلف ملکوں کو برآمد کئے تھے . . .

متعلقہ خبریں