حکومت اور آپٹما کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا

(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا، اپٹما نے عدالتوں سے حکم امتناع واپس لے لئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اپٹما کےسیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور اپٹما کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اپٹما کے سیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرے گی۔

شاہد ستار نے بتایا کہ اپٹما نے عدالت سے حکم امتناع واپس لے لیے ہیں اور کل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس ملنا شروع ہو جائے گی ، گیس فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا ہماری یومیہ گیس 15 کروڑ مکعب فٹ ہے، سیکرٹری جنرل اپٹما نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد کے مشکور ہیں۔

Recent Posts

مرید کے سر پر جوتا رکھ کر دم کرنے والے پیر کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جعلی عاملوں اور جعلی پیروں کی بڑی تعداد عوام کی…

1 min ago

’اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ‘، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپلائی کرنے والوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا…

10 mins ago

مستعفی ہونے کی خبر، بابر اعظم کی ٹوئیٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابر اعظم کا قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے حالیہ استعفے…

20 mins ago

دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ‘منکی گیٹ’ اسکینڈل کے باعث…

28 mins ago

دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان اور عامر خان بالی ووڈ کے 2 بڑے سپر…

38 mins ago

تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیغام دیدیا حکومت مزید قرض حاصل کرنے کی خواہشمند نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام…

47 mins ago