سعودی اداکارہ کی فلیٹ سے لاش برآمد

(قدرت روزنامہ)قاہرہ میں مقیم 24 سالہ سعودی اداکارہ اریج عبداللّٰہ کی اپنے فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی ہے . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کی ملازمہ نے انہیں جب فلیٹ میں اتوار کے روز  مردہ حالت میں پایا تو فوری پولیس کو آگاہ کیا .

پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قتل کا کوئی شبہ نہیں ہے اور امکان ہے کہ یہ طبعی موت ہے . کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیجا گیا، جس نے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے فوری پوسٹ مارٹم کا حکم دیا . فرانزک رپورٹ نے ثابت کیا ہے کہ اداکارہ کو نیند کے دوران پلمونری ایمبولزم کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی . میت کو تدفین کے لیے سعودی عرب  بھجوانے اور آخری رسومات کے لیے  ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں