علیزے فیروز خان نے بیٹے کو اپنا ’ سانتا‘ قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل فیروز خان کی اہلیہ، علیزے کی جانب سے اپنے بیٹے کو ’سانتا‘ قرار دیا گیا ہے . گزشتہ دنوں پاکستانی اقلیتی برادری عیسائیوں کی جانب سے کرسمس منائی گئی، اس دوران پاکستانی فنکاروں، وزیراعظم عمران خان اور صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بھی کرسچن کمیونٹی کو کرسمس کی مبارک باد دی گئی .

اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے بھی اس دن کی مناسبت سے ایک انسٹا اسٹوری اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں فیروز خان اور اُن کے بیٹے محمد سلطان خان کو کرسمس ٹری کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے . علیزے فیروز خان نے بیٹے کو اپنا ’ سانتا‘ قرار دے دیا علیزے فیروز نے اپنی اس انسٹا اسٹوری پر کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا سانتا ہے . ‘ . .

متعلقہ خبریں