جاپانی شخص جو انتہائی قبیح حرکت کے باعث موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچا

ٹوکیو(قدرت روزنامہ) جاپان میں ایک آدمی خودلذتی جیسی قبیح حرکت کے سبب موت کے منہ میں جاتے بال بال بچ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 51سالہ آدمی کا تعلق جاپان کے شہر ناگویا سے ہے جو اس قبیح لت میں بری طرح مبتلا تھا اور دن میں کئی کئی بار یہ شرمناک فعل کرتا تھا۔ ایک ماہ قبل وہ اسی لت کی زیادتی کی وجہ سے اسے سٹروک آ گیا۔اسے فوری طور پر ناگویا سٹی یونیورسٹی ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دو ہفتے تک زیرعلاج رہا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس قبیح فعل کی وجہ سے اس کے دماغ میں خون کی ایک ورید پھٹ گئی تھی جس سے اسے سٹروک آ گیا۔ اگر اسے بروقت ہسپتال نہ لایا جاتا تو اس کی موت واقع ہو سکتی تھی۔برطانیہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ڈینیئل والش کا کہنا ہے کہ اس قبیح فعل کے دوران انسان کا بلڈپریشراچانک بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی خون کی شریان پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ برین ہیمرج کے 3.8سے 14فیصد کیسز کی وجہ خودلذتی جیسی جنسی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔جنسی کسی بھی طرح کے عمل کے دوران ویاگرا جیسی ادویات کھانے سے اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

7 hours ago