اجلاس میں نوازشریف نے حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں کے بارے میں رہنماؤں کو اعتماد میں لیا . پارٹی قائد نے کہاکہ جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں ملک مسلسل بحرانوں کا شکار ہورہا ہے . ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ رابطوں اور ملاقاتوں کو ڈیل کا نام دینا افسوسناک ہے . شریف فیملی کے خلاف کیسز کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی . اسپیکر،چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھی بات چیت ہوئی . ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی . اس مو قع پر اپوزیشن لیڈر کو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی بھی ہدایت کی گئی . واضح رہےکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف،نا ئب صدرمریم نواز،شاہد خاقان، ایاز صادق،سعد رفیق،پرویز رشید،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ و دیگر سینیر رہنماؤں کی شرکت کی . . .
(قدرت روزنامہ)نواز شریف نے وطن واپسی اور ڈیل کے بارے میں پارٹی رہنماؤں کو بیانات میں احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی .
وطن واپسی اور مبینہ ڈیل کے معاملہ پر ن لیگ کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا .
متعلقہ خبریں