(قدرت روزنامہ)نواز شریف نے وطن واپسی اور ڈیل کے بارے میں پارٹی رہنماؤں کو بیانات میں احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی۔
وطن واپسی اور مبینہ ڈیل کے معاملہ پر ن لیگ کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نوازشریف نے حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں کے بارے میں رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔
پارٹی قائد نے کہاکہ جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں ملک مسلسل بحرانوں کا شکار ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ رابطوں اور ملاقاتوں کو ڈیل کا نام دینا افسوسناک ہے۔
شریف فیملی کے خلاف کیسز کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اسپیکر،چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی۔
اس مو قع پر اپوزیشن لیڈر کو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
واضح رہےکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف،نا ئب صدرمریم نواز،شاہد خاقان، ایاز صادق،سعد رفیق،پرویز رشید،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ و دیگر سینیر رہنماؤں کی شرکت کی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…