حکومت نے 3برسو ں میں ادویات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا؟پی ٹی آئی نے اعتراف کر لیا

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزارت قومی صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں ادویات کی قیمتوں میں دو اعشاریہ سات سے تین اعشریہ نو فیصد اضافہ ہوا، دو ہزار انیس میں ادویات سات سے دس فیصد تک مہنگی ہوئیں . جبکہ دوہزار بیس میں ادویات کی قیمتوں میں پانچ اعشاریہ ایک سے سات اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا .

وفاقی وزارت قومی صحت کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت کیا گیا . وزارت قومی صحت نے تحریری جواب کے ذریعے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ کورونا کے علاج کے لیے درکار انجکشن کی قیمت میں تین مرتبہ کمی ہوئی ہے،بائیس اکتوبر دو ہزار بیس کو انجکشن کی قیمت نو ہزار دو سو چوالیس روپے تھی، سات دسمبر دو ہزار بیس کو قیمت کم ہو کر پانچ ہزار چھ سو اسی روپے ہو گئی اور بائیس ستمبر دو ہزار اکیس کو انجکشن کی قیمت 3967.34 روپے ہو گئی . . .

متعلقہ خبریں