نوازشریف کی واپسی سے شہباز شریف اور حمزہ پریشان ہیں: حسان خاور

لاہور(قدرت روزنامہ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائر،ویزا بھی ختم ہونے والا ہے ، نوازشریف کے آنے سے ان کے خاندان کے افراد پریشان ہیں،حکومت کو کوئی پریشانی نہیں۔

حسان خاور نے لاہور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کارکردگی کی سیاست ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں لاہور بدل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو بھی سمجھ آرہی ہے نوازشریف کو واپس آنا پڑے گا ، ان کے واپس آنے سے پی ٹی آئی نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پریشان ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ سندھ میں بیٹھ کر پنجاب کی بات کی جارہی ہے ،زرداری ضرور لاہور آئیں دہی بھلے کھائیں اور 12 لوگوں سے خطاب کر کے واپس چلے جائیں، زرداری کی سیاست نے بھٹو کی لیگسی کو ختم کردیا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کارکردگی کی سیاست میں پیپلزپارٹی ناکام جماعت ہے ،سندھ پورے پاکستان میں سب سے پیچھے رہ گیا ۔ عوام کو روٹی ، کپڑا اور مکان پی ٹی آئی دے رہی ہے ۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

5 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

6 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

6 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

6 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

7 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

8 hours ago