بلوچستان میں 3 گنا زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں،مراد سعید

قومی خزانے سے اہم ترین شاہراہ کراچی کوئٹہ چمن کچلاک خضدار کے پہلے سیکشن پر اس ماہ کام کا آغاز ہو جائے گا، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا ٹویٹ اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 15 سالوں سے 3 گنا زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں 33 سو کلو میٹر سڑکیں بنا رہی ہے .

مراد سعید کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا کام گزشتہ 15 سالوں سے 3 گنا زیادہ بنتا ہے . انہوں نے کہا کہ قومی خزانے سے اہم ترین شاہراہ کراچی کوئٹہ چمن کچلاک خضدار کے پہلے سیکشن پر اس ماہ کام ک آغاز ہو جائے گا، دوسرا سیکشن پروکیورمنٹ اور مزید 2 سیکشنز فزیبلٹی اسٹیج پر ہیں . . .

متعلقہ خبریں