لوکل گورنمنٹ ایکٹ2021 کے سیکشن 7 کے تحت انتظامات کیے جائیں گے . حلقہ بندیوں کے انتظامات27دسمبرسے10جنوری تک مکمل کیے جائیں گے . 11جنوری سے9فروری تک حلقہ بندی کمیٹی ابتدائی فہرست مکمل کریگی . 10فروری 2022 کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں شائع کی جائیں گی جس کے بعد 11سے25فروری تک ووٹرحلقہ بندی کمیٹی کو اعتراضات جمع کرائیں گے . 12مارچ تک حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات دورکیے جائیں گے اور 13مارچ سے19مارچ تک حلقہ بندی کمیٹی حتمی فہرست تیار کرے گی . 22 مارچ 2022 کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلزکی حتمی حلقہ بندیاں شائع ہوں گی . اس حوالے سے ?چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے . . .
حلقہ بندیوں کے انتظامات 10جنوری تک مکمل ‘ 11جنوری سے9فروری تک حلقہ بندی کمیٹی ابتدائی فہرست مکمل ہو گی ‘ 10 فروری کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں شائع ‘11سے25فروری تک ووٹرحلقہ بندی کمیٹی کو اعتراضات جمع کرائینگے‘ 12مارچ تک حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات دورہونگے ‘13 سے19مارچ تک حلقہ بندی کمیٹی حتمی فہرست تیار کریگی
لاہور (قدرت روزنامہ)ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں نیبرکونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں 22مارچ2022 تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں