پنجاب میں نیبر کونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری ‘ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں

حلقہ بندیوں کے انتظامات 10جنوری تک مکمل ‘ 11جنوری سے9فروری تک حلقہ بندی کمیٹی ابتدائی فہرست مکمل ہو گی ‘ 10 فروری کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں شائع ‘11سے25فروری تک ووٹرحلقہ بندی کمیٹی کو اعتراضات جمع کرائینگے‘ 12مارچ تک حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات دورہونگے ‘13 سے19مارچ تک حلقہ بندی کمیٹی حتمی فہرست تیار کریگی
لاہور (قدرت روزنامہ)ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں نیبرکونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں 22مارچ2022 تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2021 کے سیکشن 7 کے تحت انتظامات کیے جائیں گے۔حلقہ بندیوں کے انتظامات27دسمبرسے10جنوری تک مکمل کیے جائیں گے۔ 11جنوری سے9فروری تک حلقہ بندی کمیٹی ابتدائی فہرست مکمل کریگی۔ 10فروری 2022 کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں شائع کی جائیں گی جس کے بعد 11سے25فروری تک ووٹرحلقہ بندی کمیٹی کو اعتراضات جمع کرائیں گے۔ 12مارچ تک حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات دورکیے جائیں گے اور 13مارچ سے19مارچ تک حلقہ بندی کمیٹی حتمی فہرست تیار کرے گی۔ 22 مارچ 2022 کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلزکی حتمی حلقہ بندیاں شائع ہوں گی۔ اس حوالے سے ?چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ کو پسند کرنے کا کھلم کھلا اظہار کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور ماڈل اورشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ…

1 min ago

سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری…

7 mins ago

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا…

14 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہم ہے: محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی…

18 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ نہ آنے کے باعث انکی سربراہی…

23 mins ago

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق…

25 mins ago