بھابھی کیساتھ مستی، شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے دوستوں کا ایسا تحفہ کہ دیکھ کر دلہن بھڑک اٹھی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) شادی کے موقع پر دولہا دلہن کے دوست انہیں گاہے مضحکہ خیز قسم کے تحائف بھی دیتے ہیں جن کا مقصد کچھ ہنسی مذاق کرنا ہوتا ہے تاہم گزشتہ دنوں بھارت میں ایک دلہن ایسا ہی تحفہ پا کر سیخ پا ہو گئی . انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق یہ دلہن اپنے دولہا میاں کے ساتھ سٹیج پر بیٹھی ہوتی ہے اور لوگ انہیں تحائف دے رہے ہوتے ہیں .

اس دوران دلہن کو دولہا کے دوست ایک پیک شدہ گفٹ دیتے ہیں . دلہن وہیں فوری طور پر یہ تحفہ کھولتی ہے تو اندر سے ایک ’بے بی فیڈر بوتل‘ نکلتی ہے . دلہن کو دولہا کے دوستوں کا یہ مذاق ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ شدید غصے میں آ جاتی ہے اور فیڈر کو دور پھینک دیتی ہے . اس واقعے کی ویڈیو بنٹی ٹھاکر نامی ایک شخص نے فیس بک پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے . بنٹی ٹھاکر نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ”بھابھی کے ساتھ مستی . “ . .

متعلقہ خبریں