ایف آئی آر میں 5پولیس کانسٹیبلز اور دیگرپرائیویٹ ملزمان نامزد ‘ایس ایچ او پیسوں کے عوض مکان خالی کرانے پہنچا تھا بات ثابت ہوگئی‘ایف آئی آر کا متن
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے پیرآباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر ایس ?ایچ او غیورعباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ قتل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 5پولیس کانسٹیبلز اور دیگرپرائیویٹ ملزمان نامزد ہیں۔ سرکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں مزید اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او پیسوں کے عوض مکان خالی کرانے پہنچا تھا بات ثابت ہوگئی۔متن کے مطابق سعید نے بتایا یہ مکان میں نیفیروزشاہ سے60 لاکھ میں خریدا تھا بقایا رقم قبضہ حاصل کرنے کے بعد ادا کرنی تھی مکان کا قبضہ نہ ملنے پرمیں نے ایس ایچ اوغیورعباس سے رابطہ کیا تو ایس ایچ او سے میں نے مکان خالی کرنے کا کہا جس پر غیور عباس کانسٹیبل خادم حسین اور کانسٹیبل نویدتنولی کے ہمراہ آیا۔متن میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل نواب علی،کانسٹیبل بلال اویس،کانسٹیبل کامل عباس بھی ہمراہ تھے ایس ایچ اوموبائل اورپرائیویٹ کارمیں ملزمان کے ہمراہ مکان کاقبضہ لینے پہنچا تو پہلے سے موجود نثارشاہ اور دیگر سے لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا اسی دوران انہوں نے پستول نکال کرفائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق 2 زخمی ہو گئے۔ کانسٹیبل کامل عباس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ یہ بات ثابت ہوگئی پولیس جوہرآباد سے مذکورہ مکان خالی کرانے آٓئی تھی۔ پولیس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کارروائی تفتیشی افسر کے حوالے کی۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…