افواج کے ا نخلاءکے بعد امریکہ کی افغان شہریوں کی مالی مدد، رقم اتنی کہ افغان عوام بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے سبب نقل مکانی پر مجبور ہونے والے افغان شہریوں کی ضروریات کے لیے ایک ایمرجنسی فنڈ سے 10کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کرنے کی منظوری دے دی . الجزیرہ کے مطابق یہ رقم نیٹو افواج کے مترجم رہنے والے افغان شہریوں سمیت دیگر افغانیوں کی ضروریات پر خرچ کی جائے گی جنہوں نے امریکی امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں .

رپورٹ کے مطابق امریکی و نیٹو افواج اور دیگر امریکی اداروں اور این جی اوز کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ملک پر طالبان کے قبضے کے خطرے کے پیش نظرامریکہ کو سپیشل امیگریشن ویزا کی درخواستیں دے رکھی ہیں . صدر جوبائیڈن نے ان لوگوں کی مدد کے لیے مذکورہ 10کروڑ ڈالر کے علاوہ دیگر حکومتی ایجنسیوں اور اداروں کے ذریعے بھی اس مقصد کے لیے 20کروڑ ڈالر خرچ کرنے کی منظوری دی ہے . وائٹ ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ سپیشل امیگریشن ویزے کے لیے درخواستیں دینے والے ہزاروں افغانیوں کو ملک سے نکالنے کی تیاری کر رہا ہے . یہ لوگ امریکہ کے لیے کام کرتے رہے ہیں چنانچہ اب ان کی جانوں کو طالبان سے خطرہ لاحق ہے . ان لوگوں کو خاندانوں سمیت امریکہ لایا جائے گا . ان کا پہلا بیچ رواں ماہ کے اختتام تک امریکی ریاست ورجینیا میں واقع امریکی فوجی اڈے فورٹ لی پہنچ جائے گا . یہ درخواست دہندگان اپنی اپنی درخواستوں پر پراسیس مکمل ہونے تک وہیں رہیں گے . ایک اندازے کے مطابق اس فوجی اڈے پر 2500کے لگ بھگ افغان شہریوں کو لایا جائے گا . امریکی حکومت افغان شہریوں کو رکھنے کے لیے دیگر جگہوں پر بھی غور کر رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں