کراچی (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا پولیس کے برطرف ماہر نشانہ باز نے چن چن کر 3 افراد کو قتل کر دیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پٹھان کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 افراد کے قتل کی وجہ مکان کا تنازعہ نکلا، کیس کی گتھیاں سلجھنا شروع ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے پٹھان کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں گزشتہ روز 3 افراد کے قتل کی خبر سامنے آئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 افراد کے قتل کی وجہ مکان کا تنازعہ نکلا۔ کیس کی تحقیقات کے بعد گتھیاں سلجھنا شروع ہو گئیں۔ جیوز نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کا کہنا ہے کہ واقعے پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار، 2 مخبر سمیت 8 افراد گرفتار ہیں۔ کراچی چیف کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ پولیس پارٹی مکان خالی کروانے گئی تھی، ایک شخص نے مکان بیچا تھا اور اس کے بچے قبضہ نہیں دے رہے تھے جس پر ایچ او اپنی نفری کے ہمراہ دوسرے ضلع میں گیا تھا اس بات کا کوئی جواز موجود نہیں تھا اور نہ ہی اس کا سینئر کو علم تھا۔
گرفتار ایس ایچ او اور اہلکار قابل اطمینان جواب نہیں دے سکے ہیں اور ملکیت کے تنازع پر پولیس کیوں شامل ہوئی تحقیقات جاری ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی قرار دیا گیا تھا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیشی حکام نے ابتدائی طور پرجاں بحق اور زخمی نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ اورنگی مقابلہ اب تک کی تفتیش کے مطابق جعلی تھا، مقتول نوجوان ارسلان اورزخمی یاسر نہتے تھے، مقتول کی جانب سے فائرنگ کی گئی نہ ہی ان کے پاس اسلحہ تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ زخمی کا بیان بھی حاصل کیا جائے گا، کیس سے متعلق مزید شواہد بھی اکھٹے کیے جا رہے ہیں، مکمل تفتیشی رپورٹ میں کچھ وقت لگے گا۔ اہلکار توحید نے بیان میں کہا تھا کہ دونوں نوجوانوں کو مشکوک جان کر روکا تھا، موٹر سائیکل نہ رکنے پر فائرنگ کی۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…