کسی خفیہ ڈیل کے ذریعے ریکوڈک منصوبے کی سودا بازی قبول نہیں، لشکری رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ وکلاء کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کے چیلنج کرنے کی مکمل حمایت کرتا ہوں کسی خفیہ ڈیل کے ذریعے ریکوڈک منصوبے کی سودا بازی قبول نہیں بلوچستان کے تمام باشعور سیاسی کارکن وکلاء کے ساتھ مل کر صوبے کے قیمتی اثاثے کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ہم وکلاء کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی اس کار خیر میں بھرپور طور پر ساتھ دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو بلوچستان بار کونسل کے عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستا ن بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین راحب بلیدی ایڈووکیٹ، نذیر آغا ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے وکلاء کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں ریکوڈک کے معاملے پر خفیہ ان کیمرہ بریفنگ اور اس منصوبے کو فروخت کرنے کے خلاف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے فیصلے کے بار میں معلوم ہوا تواپنا فرض سمجھا کہ خود آکر ان سے اظہار یکجہتی کروں اور انہیں یقین دلاؤں کہ ان کے اس کوشش ہے بلوچستان کا قیمتی ریکوڈک منصوبے کی خفیہ سودا بازی رک جائیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے جس طرح اس حوالے سے چھپ کا روزہ رکھا ہے ہم خاموش نہیں رہینگے بلکہ چیف آف ساروان نواب اسلم رئیسانی کی طرح اس خفیہ سودا بازی کی بھرپور مخالفت کرینگے اس سے قبل بھی اس طرح کے سودا بازی ہوتے رہے ہیں اسی لئے میری کامیابی کے باوجود قاسم سوری کو جعلی ووٹوں کے ذریعے جتوایا گیا عدالت میں میرے حق میں فیصلے کے باوجود نہ صرف رکن اسمبلی ہے بلکہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر براجماں ہے بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین راحب بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نوابزادہ لشکری رئیسانی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی کے شکر گزار ہے کہ جنہوں نے ہمارا ساتھ دینے کی حامی بھر لی ہے انہوں نے کہا کہ جب جام کمال خان کو ہٹاکر ان کی جگہ عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تو ہم نے پہلے ہی یہ پیشن گوئی کی تھی کہ ریکوڈک کا خفیہ سودا بازی ہوگا ہماری کوشش ہے کہ ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے حقائق ملنے کے بعد اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے۔

Recent Posts

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

1 min ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

5 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

9 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

10 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

13 mins ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

16 mins ago