افغانستان کی صورتحال ، پاکستان نے ملیشیاز واپس بلالی، سرحد پر فوج تعینات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر ایف سی، لیویز اور دیگر نیم فوجی دستوں کی جگہ فوج کو تعینات کر دیا گیا . ڈیلی ڈان کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والی ایف سی بلوچستان اور دیگر نیم فوجی دستوں کو سرحدی گشت سے واپس بلا لیا گیا ہے .

ان نیم فوجی دستوں کی جگہ فوج کے باقاعدہ دستے سرحد کا انتظام سنبھال رہے ہیں . شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ”یہ فیصلہ افغانستان کی غیرمستحکم صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے . اس فیصلے کا مقصد افغانستان سے آنے والے مہاجرین، مسلح جوانوں اور عسکریت پسندوں کو داخل ہونے سے روکنا ہے . “شیخ رشید نے کہا کہ ”قبل ازیں ایف سی اور دیگر ملیشیاز غیرقانونی تارکین وطن اور سمگلنگ وغیرہ کو روک رہی تھیں مگر موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ اب سرحد پر باقاعدہ فوجی دستے تعینات کیے جائیں . “ . .

متعلقہ خبریں