لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی
مخالفت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو دوسری اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اور مبینہ ڈیل کی خبروں کے حوالے سے (ن )لیگ کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف،مریم نواز،شاہد خاقان،ایاز صادق،سعد رفیق،پرویز رشید،احسن اقبال،رانا ثناءاللہ و دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس میں نوازشریف نے حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں بارے اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہاکہ وطن واپسی اور ڈیل کے بارے میں پارٹی رہنما بیانات میں احتیاط برتیں۔ نوازشریف نے کہاکہ جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں ملک مسلسل بحرانوں کا شکار ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے خلاف کیسز کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر،چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک پر بھی بات چیت کی گئی ۔
قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…