تین اسکرین والا فولڈنگ فون۔۔۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا انقلاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سام سنگ، اوپو اور ہواوے کے فولڈنگ فون ابھی عام بھی نہیں ہوئے ہیں کہ
سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ فون پر کام شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں تین اسکرین کو کسی کاغذ کی طرح تہہ کرکے ایک عام جسامت کے فون میں تبدیل کیا جاسکے گا۔اس برس جون میں سام سنگ نے ٹرپل فولڈ فون کے حقِ ملکیت (پیٹنٹ) کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کے بعد ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن) ڈبلیو آئی پی او کی ویب سائٹ پر پیٹنٹ کے بعض خاکے بھی نمایاں کئے گئے ہیں۔ ان خاکوں کی مدد سے لیٹس گو ڈجیٹل نامی ویب سائٹ نے سام سنگ ٹرپل فولڈ کی ایک تصوراتی شکل پیش کی ہے۔ اس فون میں تین الگ الگ اسکرین ہوں گے جو کھلنے پر ایک وسیع ڈسپلے ظاہر کریں گے۔ تاہم ایک حصہ اندر کی جانب اور دوسرا باہر کی جانب فولڈ ہوگا یعنی زیڈ کی شکل اختیار کرے گا۔تہہ ہوجانے کے بعد اس کی جسامت عام فون کی طرح رہ جائے گی اور کھلنے پریہ ایک بڑا ٹیبلٹ بن جائے گا ۔ پیٹنٹ کے مطابق ایک مکمل ڈسپلے پشت پر بھی بنایا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی ایم آئی کنیکٹر بھی موجود ہوگا۔ اسکرین کی پشت پر موجود ڈسپلے کی کوئی معلومات نہیں دی گء ہے کہ یہ ڈسپلے محض علامتی ہوگا یا چوتھا اسکرین ہوگا جس پر سیلفیاں لینے میں مدد مل سکے۔تاہم ڈیزائن کے مطابق چار ایم پی سیلفی کیمرہ اور ساتھ ہی فنگرپرنٹ سینسر کو بہت خفیہ انداز میں مرکزی اسکرین کے اندر چھپایا جائے گا۔سام سنگ کے مطابق فولڈنگ فون میں اینٹینا اندر کی جانب ہوتا ہے جس سے کمیونکیشن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور یہ اعتراف بہت معنی رکھتا ہے۔ ان تمام باتوں کے باوجود اب بھی سام سنگ فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

Recent Posts

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

7 mins ago

پی آئی اے کی نیلامی اب 31 اکتوبر کو، ہر مرتبہ تاخیر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث سرکاری خزانے پر بوجھ بننے…

13 mins ago

کراچی میں خارش قابو سے باہر، اس کا علاج کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ 2 ماہ سے خارش (اسکیبیز) کی بیماری…

21 mins ago

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین…

33 mins ago

کار پر ہجوم کے حملے کے بارے میں اداکارہ اینجلین ملک کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینجلین ملک نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جن کا ایک…

53 mins ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024 کس کے نام رہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم ایوارڈز پاکستان کے بڑے ایوارڈ شوز میں سے ایک ہے۔ اس…

1 hour ago