حسن کا ناجائز استعمال، پنجاب کے شہر حافظ آباد کی 2 حسینائوں کے شرمناک کرتوت سامنے آگئے

حافظ آباد(قدرت روزنامہ) حافظ آباد میں پولیس نے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والی دو خواتین
کو گرفتار کر لیا ۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ان خواتین کا تعلق دو منظم گروہوں سے تھا ۔ یہ خواتین مردوں کے ساتھ تعلق قائم کرتیں اور پھر غلط کاری کا الزام عائد کرنے کی وارننگ دے کر ان سے رقم اینٹھا کرتی تھیں ۔گرفتار خواتین میں سے ایک کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی ہے جس نے بتایا ہے کہ ان کے گروہ میں ایک میاں بیوی بھی شامل ہیں جو ایک 70سالہ آدمی کو پریشرائز کرکے اس سے لاکھوں روپے لوٹ چکے تھے اور مزید اسے پریشرائز کر رہے تھے کہ بالآخر اس نے تنگ آ کر موت کو سینے سے لگانے کی کوشش کی ۔ بزرگ کے اس اقدام پر بات کھل گئی اور اس کے بیٹے کو تمام کہانی کا علم ہو گیا جس نے پولیس کو رپورٹ کر دی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان دو ملزم خواتین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کی نشاندہی پر مذکورہ میاں بیوی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ۔

Recent Posts

آرٹیکل 63 اے تشریح کیس: جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے رجسٹرارسپریم کو ایک اور خط…

8 mins ago

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

18 mins ago

پی آئی اے کی نیلامی اب 31 اکتوبر کو، ہر مرتبہ تاخیر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث سرکاری خزانے پر بوجھ بننے…

24 mins ago

کراچی میں خارش قابو سے باہر، اس کا علاج کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ 2 ماہ سے خارش (اسکیبیز) کی بیماری…

32 mins ago

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین…

44 mins ago

کار پر ہجوم کے حملے کے بارے میں اداکارہ اینجلین ملک کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینجلین ملک نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جن کا ایک…

1 hour ago