مریم نواز نے نون لیگ کا سارا اثاثہ اپنا پاس جمع کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مہنگائی جیسے بڑے
مسائل کا سامنا درپیش ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ تیسرے قوت کا اشارہ ملنے کے بعد ن لیگ کے رہنمائوں کے مسکراہٹیں صاف نظر آرہی ہیں ۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کھل کراس لیے سامنے نہیں آتے کیونکہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے اس وقت ن لیگ کا سارا اثاثہ مریم نواز کے پاس ہے ۔ قبل ازیں اعتزاز احسن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ مجرم ہوتے ہوئے میاں نواز شریف بیرون ملک چلے گئے ، وہ بہت اچھے طریقے سے محفوظ مقام تک پہنچ گئے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست تیار کر لی ہے جو جلد ہی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاست کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کمال کی چالیں چل دی ہیں۔ایک انٹرویومیں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شہبازشریف کا آگے ہونا ممکن ہے ،مریم نواز حمزہ اور شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہوجائیں یہ دکھائی نہیں دیتا۔اعتراز احسن نے کہا کہ سیاست میں گولیاں نہیں چلتی، اسٹریٹجی اور پالیسی ہوتی ہے، شہبازشریف کو بچھڑا بنا کر آگے کردیا گیا ہے،ان کا لہجہ تبدیل کرکے فوج کو دکھایا جارہا ہے کہ ہماری طرف سے یہ ہیں تاہم شکاری اوپر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد مریم نواز ہی ان کی جانشین ہوں گی اور مریم نواز کے بعد اب جنید صفدر بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، مسلم لیگ (ن )کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہیں، شہبازشریف کو صرف لوری سنائی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی آکر بیٹھنا پڑے گا اور مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر گری تو اپنے ہی وزن سے گرے گی، ن لیگ ایکسپوز ہوچکی ہے، شہبازشریف کو لیڈر شپ کردار نہیں دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے اندر بھی لیڈرشپ کی لڑائی واضح ہے۔

Recent Posts

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

6 mins ago

پی آئی اے کی نیلامی اب 31 اکتوبر کو، ہر مرتبہ تاخیر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث سرکاری خزانے پر بوجھ بننے…

12 mins ago

کراچی میں خارش قابو سے باہر، اس کا علاج کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ 2 ماہ سے خارش (اسکیبیز) کی بیماری…

20 mins ago

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین…

32 mins ago

کار پر ہجوم کے حملے کے بارے میں اداکارہ اینجلین ملک کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینجلین ملک نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جن کا ایک…

52 mins ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024 کس کے نام رہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم ایوارڈز پاکستان کے بڑے ایوارڈ شوز میں سے ایک ہے۔ اس…

1 hour ago