کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے پاکستان کے سفر پر

(قدرت روزنامہ)کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے ان دنوں پاکستان کے سفر پر ہے، کراچی میں آج کوئنز بیٹن کو عوامی مراکز پر لے جایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئنز بیٹن ریلے کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی لایا گیا۔

کراچی کے دورے پر آئی کوئنز بیٹن کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کی مادر علمی درس گاہ سندھ مدرستہ الاسلام لایا گیا جہاں سیکڑوں طلبہ و طالبات نے اس کا استقبال کیا۔

سندھ مدرستہ الاسلام کے آڈیٹوریم میں ہونے والی پُروقار تقریب میں برٹش ہائی کمشنر مارٹن ڈاؤسن، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدر جنرل عارف حسن، ایتھلیٹس طلحہ طالب، ارشد ندیم، انعام بٹ سمیت کئی کھلاڑی بھی موجود تھے، طلبہ نے کوئنز بیٹن کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنائیں۔

کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے مزار قائد پہنچی، جہاں بیٹن وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دی گئی، تقریب میں برٹش ہائی کمشنر مارٹن ڈاؤسن سمیت اولمپئنز، ایتھلیٹس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کوئنز بیٹن نے 269 دنوں میں 90 ہزار میل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے دولت مشترکہ کے 72 ممالک کا دورہ کر رہی ہے۔

بیٹن نے اپنے سفر کا آغاز 7 اکتوبر کو بکنگھم پیلس سے کیا اور پاکستان 23واں ملک ہے جہاں وہ اپنا سفر مکمل کر رہی ہے۔

کامن ویلتھ گیمز آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ میں ہوں گے، پاکستان کی درجن سے زائد کھیلوں میں شرکت کی توقع ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

7 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

7 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

7 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

9 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

9 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

9 hours ago