انہوں نے کہا ہے کہ پالیسی قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر باہمی ربط کو تسلیم کرتی ہے ، پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے ، عالمی ماحول میں پالیسی کی تشکیل مجموعی حکومتی کاوش ہے . ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عالمی ماحول میں پالیسی کی تشکیل مجموعی حکومتی کاوش ہے ، پاکستان کی مسلح افواج پالیسی میں دیے ویژن کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی . . .
(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکورٹی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے نیشنل سیکورٹی پالیسی ایک سنگ میل ہے .
متعلقہ خبریں