(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ بڑے آدمی کی ہرچیز ریگولرائز ہوجاتی ہے اور غریب کی جھگی ہو تو سارے قانون بتاتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈیفنس کمپلیکس کے باہر دیوار کی تعمیر کے کیس کی سماعت ہوئی، جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سی ڈی اے حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جوحکام آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے ان کےخلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ آپ کو ان شہیدوں کا بھی احساس نہیں جنہوں نے قربانیاں دیں، ہربار قانون توڑا جاتا ہے اور ان شہیدوں کی تضحیک کی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیفنس کمپلیکس کوخلاف قانون دیواربنانےکی اجازت کس نےدی؟ کیا آپ قانون توڑ سکتے ہیں؟ سی ڈی اے صرف آکر کہتا ہے کہ ہم نے نوٹس کردئیے ہیں، عدالت وفاقی حکومت اور سیکرٹری دفاع کو ہدایت جاری کررہی ہے، تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت اب کسی ایک غریب کی جھگی بھی گرانے نہیں دےگی۔عدالت نے سی ڈی اے حکام کو حکم دیا کہ جائیں اور گالف کورس کی غیرقانونی تجاوزات کا قبضہ واپس لیں، غیرقانونی تعمیرکا قبضہ لے کر آئندہ سماعت پرعدالت کو آگاہ کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…