پانچ اگست دو ہزار انیس کو جب مودی نے یک طرفہ کارروائی کی کشمیر کو ہڑپ کیا، اس پر دو سال حکومت نے مجرمانہ خاموشی قائم کی رکھی۔احسن اقبال

نارووال(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد خطے میں چین کے خلاف کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے اور پاکستان کے تاریخی موقف سے بھی غداری ہے . نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، پانچ اگست دو ہزار انیس کو جب مودی نے یک طرفہ کارروائی کی کشمیر کو ہڑپ کیا، اس پر دو سال حکومت نے مجرمانہ خاموشی قائم کی رکھی، ہمیں شک تھا کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں، اب اس بیان نے واضح کر دیا ہے، عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد اس خطے میں کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے تاکہ چین کے خلاف ریاست کے طور پر استعمال ہوسکے ،یہ عالمی ایجنڈا ہے،اس خطے میں آزاد ریاست قائم کرنی ہے .

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ریفرنڈم والے بیان سے عالمی سازش کی بو آرہی ہے،اس سے صاف پتا لگ رہا ہے عمران خان کسی عالمی ایجنڈا پر عمل کرکے کشمیر کا سودا کرچکے ہیں، کشمیر کے عوام پچیس جولائی کو پی ٹی آئی کو مسترد کردیں، کشمیر کے عوام اپنے ووٹ کا پہرہ دیں گے . . .

متعلقہ خبریں