پانچ اگست دو ہزار انیس کو جب مودی نے یک طرفہ کارروائی کی کشمیر کو ہڑپ کیا، اس پر دو سال حکومت نے مجرمانہ خاموشی قائم کی رکھی۔احسن اقبال

نارووال(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد خطے میں چین کے خلاف کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے اور پاکستان کے تاریخی موقف سے بھی غداری ہے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، پانچ اگست دو ہزار انیس کو جب مودی نے یک طرفہ کارروائی کی کشمیر کو ہڑپ کیا، اس پر دو سال حکومت نے مجرمانہ خاموشی قائم کی رکھی، ہمیں شک تھا کشمیر کا سودا کر کے
آئے ہیں، اب اس بیان نے واضح کر دیا ہے، عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد اس خطے میں کشمیر کی آزاد ریاست قائم کرنا ہے تاکہ چین کے خلاف ریاست کے طور پر استعمال ہوسکے ،یہ عالمی ایجنڈا ہے،اس خطے میں آزاد ریاست قائم کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ریفرنڈم والے بیان سے عالمی سازش کی بو آرہی ہے،اس سے صاف پتا لگ رہا ہے عمران خان کسی عالمی ایجنڈا پر عمل کرکے کشمیر کا سودا کرچکے ہیں، کشمیر کے عوام پچیس جولائی کو پی ٹی آئی کو مسترد کردیں، کشمیر کے عوام اپنے ووٹ کا پہرہ دیں گے۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

2 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

2 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

2 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

3 hours ago