پاکستان میں اومی کرون کے کیسز ہزاروں میں پہنچنے کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نامیاتی سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمن نےکہا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے کیسز ہزاروں میں پہنچنے کا خدشہ ہے، اومی کرون کے اثرات کورونا ڈیلٹا سے بھی زیادہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے کیسز کی وجہ سے فروری 2022ء میں کورونا وائرس کی وباء کی پانچویں لہر آ سکتی ہے،وزارتِ صحت کے حکام نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں،جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75کیسز سامنے آنے پر ماہرین صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی پانچویں لہر کے خدشات ظاہر کیے۔
ماہرین صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 3 سے 4 ہزار نئے کیسز یومیہ سامنے آ سکتے ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ اومی کرون کے کیسز جس تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگلے دو ہفتے میں ملک بھر سے اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔اگلے طرح فروری کے وسط میں کورونا کے تین سے چار ہزار نئے کیسز یومیہ سامنے آ سکتے ہیں۔حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہیے کہ ویکسین لگوانے والے وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

نامیاتی سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اومی کرون کے اثرات کورونا ڈیلٹا سے بھی زیادہ ہیں۔اس کے کیسز دو دنوں میں 3 گنا ہو جائیں گے۔خدشہ ہے کہ اس وائرس سے ہمارے اسپتال بھر نہ جائیں۔حکومت سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل درآمد کرا کے صورتحال پر قابو پا سکتی ہے۔۔ واضح رہے کہ قومی ادارۂ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں بھی سامنے آنے والے اومی کرون کے 75 کیسز میں سے 33 کیسز کراچی، 17 اسلام آباد، 13 لاہور اور 12 بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

18 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

31 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

36 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

40 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

53 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

1 hour ago