عمران خان حکومت سے نجات دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں، کشمیر الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو وہ کشمیر کاز کیلئے نقصان دہ ہو گی۔مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ عمران خان حکومت سے نجات دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں، کشمیر الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو وہ کشمیر کاز کیلئے نقصان دہ ہو گی . وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ سب کا شکرگذار ہوں جو تاریخی استقبال کیا،ان کاکہناتھا کہ بلاول بھٹو کے دورے پر مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہے، کشمیر الیکشن میں غلط زبان کی مذمت کرتا ہوں، شہید ذوالفقار اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن پر کام کررہے ہیں .

مراد علی شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نے تاریخ کو پیچھے رکھ کر بیان دیا، سندھ کے لوگ ان کے جال میں نہیں آئیں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پی ڈی ایم اب صرف پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے، اب پتہ چل گیا ہے کہ حقیقی اپوزیشن پیپلز پارٹی ہے . انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت سے نجات دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں، کشمیر الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو وہ کشمیر کاز کیلئے نقصان دہ ہو گی،ان کاکہناتھا کہ میرے دورہ امریکا پر مخالفین پریشان ہوگئے . . .

متعلقہ خبریں