(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم کے سیٹ سے لباس چوری کرکے لے گئی تھیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے دلچسپ واقعہ اس طرح بتایا کہ انہیں ساڑھیاں بے حد پسند ہیں اور انہوں نے اس کے لیے اپنی الماری کو بھی بھر رکھا ہے۔
اداکارہ کے مطابق فلم میناکشی سنداریشور میں انہیں کاٹن اور سلک کی ساڑھیاں پہننی تھیں، جب فلم کی شوٹنگ اختتام پزیر ہوئی تو وہ سیٹ پر موجود ساڑھیوں میں سے کچھ چوری کرکے لے گئیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم میناکشی سنداریشور کی شوٹنگ کر رہی تھیں، پہلے لاک ڈاؤن کے اختتام پر جب شوٹنگ شروع ہوئی تو وہ بے حد خوش تھیں۔
ثانیہ ملہوترا کا کہنا تھا کہ جب وہ بطور میناکشی بنتی سنورتی تھیں تو انہیں وہ ساڑھیاں بے حد پسند آتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ میناکشی کی ساڑھیاں ان کے پاس موجود ہیں جو انہوں نے سیٹ سے چرائی تھیں جبکہ ان میں سے ایک انہوں نے اپنی دوست کی شادی پر بھی پہنی تھی۔
ثانیہ ملہوترا نے اس ساڑھی کو چوری کرنے پر نیٹ فلیکس سے معافی بھی مانگی۔
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…