ننھی شہزادیاں ہیرے موتیوں کے تاج بالکل نہیں پہن سکتیں کیونکہ۔۔ دنیا بھر کے شہزادے اور شہزادیوں پر لگائی گئیں عجیب و غریب پابندیاں

(قدرت روزنامہ)شہزادے اور شہزادی کا نام سنتے ہی ایک ایسی زندگی کا تصور ذہن میں آتا ہے جس میں کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی، دولت آپ کے گھر کی باندی ہوگی اور شاندار سا محل ہوگا جس کی الماریوں میں قیمتی سے قیمتی جوڑا ہوگا۔۔۔ حقیقی شہزادے شہزادیوں کی زندگی میں یہ چیزیں ہوتی تو ہیں لیکن ان چیزوں کی انھیں بھاری قیمت بھی چکانی پڑتی ہے اور ایک عام بچے کی نسبت کہیں زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چند پابندیاں جو دنیا بھر کے شہزادے شہزادیوں پر عائد ہیں
وہ نیچے بیان کی جارہی ہیں کپڑوں کا چناؤ ننھے منے شہزادے شہزادی جو پسند آئے وہ پہننے کے بجائے مخصوص ڈریس کوڈ کے پابند ہوتے ہیں۔ شہزادے ڈریس شرٹس اور ٹی شرٹس کے ساتھ نیکر جبکہ شہزادیاں پھولدار میکسی پہن سکتی ہیں تاکہ بچپن سے ہی نازک شہزادی دکھ سکیں شہزادیاں تاج نہیں پہن سکتیں قصے کہانیوں میں تو شہزادیاں ہیرے موتیوں کا تاج پہنتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں شہزادی اس وقت تک تاج نہیں پہن سکتی جب تک ان کی شادی نہ ہوجائے۔ شادیاں پہلی بار اپنی شادی کے موقع پر ہی تاج پہنتی ہیں کھلونے ہیں لیکن کھیل نہیں سکتے عام لوگوں سے ملتے ہوئے شہزادہ یا شہزادی کو کوئی تحفہ ملے تو شاہی روایات کے تحت تحفہ قبول کرنا لازمی ہے لیکن اس کے بعد وہ محل کے نوادرات کا حصہ بن جاتا ہے۔ کسی بالغ شہزادے یا شہزادی کے لئے تو شاید یہ صورتحال برداشت کے قابل ہو مگر ایک چھوٹے بچے یا بچی کے لئے من پسند کھلونے کی موجودگی میں اس سے دور رہنا کافی مشکل ہوتا ہوگا نہ کے ایف سی اور نہ مک ڈونلڈز عام بچوں کی طرح شاہی خاندانوں کے بچے نہ ہی کے ایف سی فرمائش کرسکتے ہیں اور نہ ہی مک ڈونلڈز کے برگر کی کیوں کہ ان کو پروسیسڈ فوڈ کھانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ان کے بجائے پھل کھانے پر زور دیا جاتا ہے تاکہ ان کی خوراک اچھی رہے۔ اپنی مرضی سے بول بھی نہیں سکتے عام بچوں سے مختلف نظر آنے کے لئے انھیں بولنے میں بھی بہت سی پابندیاں جھیلنی پڑتی ہیں۔ اور بہت سے الفاظ کی جگہ ان کے متبادل استعمال کرنے پڑتے ہیں جیسے کہ مام کی جگہ ماما اور ٹوائلٹ کی جگہ لواٹری۔۔۔ اسی طرح بہت سے دوسرے عام الفاظ ہیں جو یہ نہیں بول سکتے مثلاً ٹی، ڈیڈ اور پرفیوم وغیرہ

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

31 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago