کشمیر سے محبت کا رشتہ ہے ۔۔ آزاد کشمیر الیکشن سے ایک روز قبل نواز شریف نے کشمیری عوام کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے الیکشن مہم میں ن لیگی قیادت کا پر جوش استقبال کرنے اور انکا ساتھ دینے پر نواز شریف نے کشمیریوں کے نام محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا ، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر انہوں نے کشمیری عوام سے خصوصاََ مخاطب ہو کر کہا کہ آپ سب جانتے ہو کہ میرا کشمیر ی عوام اور کشمیر سے بڑا گہرا رشتہ ہے . آپ کی ن لیگ سے محبت کی گواہی الیکشن کمپین کے مناظر دے رہے ہیں .

نواز شریف نے لندن سے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ جس طرح آپ نے مریم نواز اور ن لیگی قائدین کا استقبال کیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اس فقید المثال کے زریعے آپ نے میرا مان رکھ لیا ہے . صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ آپ نے نواز شریف اور شہباز شریف کی آواز بن کر دکھایا، اب مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح آپ کا شکریہ ادا کروں ، میرا دل چاہتا ہے کہ آپ کو اپنے گلے سے لگا لوں . اس کے علاوہ ویڈیو کے آخر میں نواز شریف نے کہا کہ آپ کا یہ جوش و خروش مجھے پاکستان کے ایک بہتر مستقبل کی نوید دے رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں