کشمیر سے محبت کا رشتہ ہے ۔۔ آزاد کشمیر الیکشن سے ایک روز قبل نواز شریف نے کشمیری عوام کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے الیکشن مہم میں ن لیگی قیادت کا پر جوش استقبال کرنے اور انکا ساتھ دینے پر نواز شریف نے کشمیریوں کے نام محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا ، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر انہوں نے کشمیری عوام سے خصوصاََ مخاطب ہو کر کہا کہ آپ سب جانتے ہو کہ میرا کشمیر ی عوام اور کشمیر سے بڑا گہرا رشتہ ہے۔آپ کی ن لیگ سے محبت کی گواہی الیکشن کمپین کے مناظر دے رہے ہیں۔نواز شریف نے لندن سے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ جس طرح
آپ نے مریم نواز اور ن لیگی قائدین کا استقبال کیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اس فقید المثال کے زریعے آپ نے میرا مان رکھ لیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ آپ نے نواز شریف اور شہباز شریف کی آواز بن کر دکھایا، اب مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح آپ کا شکریہ ادا کروں ، میرا دل چاہتا ہے کہ آپ کو اپنے گلے سے لگا لوں ۔ اس کے علاوہ ویڈیو کے آخر میں نواز شریف نے کہا کہ آپ کا یہ جوش و خروش مجھے پاکستان کے ایک بہتر مستقبل کی نوید دے رہا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago