آصف زرداری، یابختاور۔؟۔ پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو وزیراعظم بلاول نہیں بلکہ کون ہوں گے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ اگر کبھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت وفاق میں آئی تو ان کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری نہیں بلکہ آصف علی زرداری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں جب آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے ساتھ بے حد محبت تھی۔اس وقت بھی تحریک عدم اعتماد کی بات ہوئی تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس وقت بھی وزیراعظم کے لیے راجہ پرویز اشرف کا نام سامنے آیا تھا ۔دوسری جانب جب مسلم لیگ ن کے اہم لوگوں کی میٹنگ ہوئی تو اس میں کہا گیا تھا کہ آصف علی زرداری کسی صورت بھی راجہ پرویز اشرف یا بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم کی کُرسی پر نہیں بٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری دکھائیں گے اُن ہی کو لیکن وزیراعظم خود بنیں گے۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں تبدیلیاں اچانک نہیں کی گئیں۔وزیراعظم عمران خان کے پاس ایسی کئی رپورٹس گئی تھیں کہ یہ ذمہ داران پیسے اور تحفے لے کر ٹکٹیں دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار سرکل میں بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں بھی ایک تگڑا اور مضبوط اُمیدوار لانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ شاہد خاقان عباسی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، جبکہ آئندہ جنوبی پنجاب کے آئندہ فیصلوں میں جہانگیر ترین کا رول بھی ہو گا۔ رانا عظیم نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق کہا کہ نواز شریف کو فی الحال پاکستان واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

16 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

29 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

47 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 hour ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago