سعودی عرب: تیز رفتار کار دیوار توڑ کر مسجد میں داخل، 5 نمازی شدید زخمی

جدہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مسجد کی دیوار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی شدید زخمی ہوگئے . باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں واقع مسجد العمار کی دیوار سے ایک کار ٹکرانے سے ملبہ نمازیوں پر گر گیا کار کا اگلا حصہ دیوار توڑ کر صفوں میں نمازیوں سے ٹکرا گیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز کے ساتھ ہر طرف گرد و غبار پھیل گیا اور کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا دھول بیٹھنے کے بعد پتہ چلا کہ آواز دھماکے کی نہیں بلکہ کار ٹکرانے کی تھی .


پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور نیپالی شہری تھا جو حادثے کے بعد سکتے میں آگیا ڈرائیور اور 5 نمازیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے طبی امداد کے بعد ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے .


دوسری جانب ” العربیہ” کے مطابق سعودی عرب کے صوبے الجوف میں باہمی اختلافات کے سبب ایک شخص نے دوسرے کے گھر پر آتش گیر مادہ پھینک دیا سیکورٹی کیمروں نے اس واقعے کو محفوظ کر لیا جس کے بعد اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش میں آ گئی الجوف صوبے کی پولیس نے مذکورہ سعودی شہری کو حراست میں لے لیا . بعد ازاں ضابطے کے اقدامات کے ذریعے اسے استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا .

دوسری جانب سعودی عرب میں کرونا کے پھیلاؤ کے باعث ایک بار پھر پابندیاں نافذ کر دی گئیں ہیں سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کی وجہ سے کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق کل 30 دسمبر صبح سات بجے سے ہوگا ماسک نا پہننے والوں کو جرمانہ کی سزا ہو گی ،سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا کی نئی قسم کی تازہ ترین صورتحال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے اس فیصلے کا مقصد سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی ہے

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مام کھلے مقامات اور بند جگہوں کے علاوہ تمام سرگرمیوں اور سوشل تقریبات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے گی ،وزارت نے تمام شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو نافذ العمل ایس او پیز کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے-

. .

متعلقہ خبریں