میری فیملی کو موت کی بددعائیں دینے سے گریز کریں۔۔ وقار یونس کی اہلیہ کی اپیل

لاہور(قدرت روزنامہ)انگلینڈ میں مسلسل ناکامیوں پر دلبرداشتہ سوشل میڈیا صارفین نے بولنگ کوچ وقار یونس سمیت ٹیم مینجمنٹ کو نشانے پر لے رکھا ہے . ایسے میں گالیاں دینے والے کرکٹ شائقین سے وقار یونس کی اہلیہ نے شائستگی اختیار کرنے کی اپیل کردی .

تفصیلات کے مطابق سو شل میڈیا صا رفین قو می کر کٹ ٹیم کی ہا ر سے متعلق سخت ترین الفاظ استعمال کررہے ہیں . اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے کہاکہ براہ مہربانی گالیاں اور میری فیملی کو موت کی بددعائیں دینے سے گریز کریں . انہو ں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی شکستیں مایوس کن ہیں مگر کسی کو اس طرح کے نازیبا ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے . . .

متعلقہ خبریں