حرم شریف میں بھی ایک بار پھر کورونا ایس او پیز نافذ کرنے کا اعلان

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے حرم شریف میں بھی ایک بار پھر کورونا ایس او پیز نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے جنرل پریزیڈنسی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ دونوں مقدس مقامات پر جسمانی فاصلے کے طریقہ کار کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کا آغاز جمعرات 30دسمبر کو صبح سات بجے سے ہوگا ، اس دوران ناصرف نمازیوں کے درمیان جسمانی دوری کا اطلاق کیا جائے گا بلکہ چیپلوں کی دوبارہ تقسیم شروع ہوگی جو زائرین کرام کی طواف کے راستوں پر تقسیم کی جائے گی تاکہ زائرین کی صحت اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے اطلاق کو حاصل کیا جا سکے۔
ذرائع نے حرمین شریفین میں آنے والے تمام زائرین اور ان کے کارکنوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے، ماسک پہننے، منظور شدہ درخواستوں کے ذریعہ جاری کردہ اجازت ناموں کے مطابق داخلے کی تاریخوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے ، اس کے علاوہ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے اور ان کی پابندی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں خطے میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث سعودی عرب نے مملکت میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ، 30 دسمبر بروز جمعرات صبح 7:00 بجے سے تمام اندرونی اور بیرونی تقریبات اور سرگرمیوں میں ماسک پہننا اور سماجی دوری کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا ، سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملک کے محکمہ صحت کے حکام نے یہ فیصلہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے اور وائرس کے لیے نئے تغیرات کے رونما ہونے کی وجہ سے کیا ہے ، تمام طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات مقامی و عالمی صورتحال کی بنیاد پر مسلسل جانچ کے تابع ہیں ، موجودہ صورتحال میں سعودی عرب میں مقیم لوگوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ نئے پروٹوکول پر عمل کریں تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر قانونی سزاؤں کا سامنا نہ کریں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

42 mins ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

1 hour ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

2 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

2 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

3 hours ago