وزیراعظم عمران خان کا ملک میں گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے، گیس کے ذخائر تلاش کرنے کیلئے لائسنس اجرا کا عمل تیزکیا جائے، مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے، طے شدہ ٹائم لائنز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان میں گیس کی طلب اور ایل این جی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین، وزیرتوانائی حماد اظہر ، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں گیس کے ذخائر، طلب ورسد، شارٹ فال اور ایل این جی کی درآمد پر بریفنگ دی گئی۔

شرکاء اجلاس کو ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ طلب 4700 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، موجودہ ملکی سپلائی 3300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو ہر سال کم ہو رہی ہے، گیس کی کمی کو ایل این جی درآمد کرکے پورا کرنا ہوگا۔ بریفنگ میں اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ ورچوئل پائپ لائن لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں توانائی کے نئے وسائل تلاش کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے، مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے، طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Recent Posts

پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے: ورلڈ بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو…

3 mins ago

ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او…

6 mins ago

کراچی: 37 ہزار عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت سعودی حکام 16 ہزار سے زائد…

14 mins ago

ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ موسمیاتی سمری کے مطابق…

23 mins ago

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

32 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

42 mins ago