شہرقائد میں نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کےاحکامات

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیے گئے، ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ عوام ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی ویڈیو جاری کردہ نمبر پر واٹس ایپ کریں، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی ویڈیو بنا کر 03435142770 نمبر پر بھیجیں، کراچی پولیس چیف کے دفتر میں فائرنگ کے واقعات کو مانیٹر کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ کراچی پولیس نےعوام سے اپیل کی ہے کہ نیو ایئرنائٹ پر فائرنگ میں ملوث عناصر کی ویڈیو بنا کر دیئے گئے نمبر پر پر بھیجیں۔
شکایت موصول ہونے پر بلاامتیاز فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے بھی نئے سال کے موقع پرلاہور میں موسیقی کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ عوامی اجتماعات، کنسرٹ پروگرام ، موسیقی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی، آتشبازی کیلئے دی گئی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن( ر) ظفر اقبال اعوان کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد کے حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار کے حکم پر جنوبی پنجاب کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ، موٹر سائیکل کار ریس لگانے والوں ہلڑ بازی کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے کیپٹن( ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر شراب کے استعمال کو روکنے کے لیے پولیس افسران کو شراب کی ترسیل روکنے اور شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کا خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کی خوشی منانا ہر شہری کا حق ہے لیکن اگر آپ کی خوشی کسی کی جان یا امن و امان کے لیے خطرہ کا باعث ہو تو قابل گرفت پولیس جرم ہے اور ایسی خوشی کی قانون ہر گز اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے جنوبی پنجاب کے باسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے نیو ایئر نائٹ منائیں اور اپنے بچوں کو بھی اس موقع پر غیرقانونی سرگرمیوں بلااجازت لاوڈ سپیکر کے استعمال، ہوائی فائرنگ، آتشبازی، ون ویلنگ، ہلڑ بازی وغیرہ سے روکیں بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

16 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

18 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

3 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

3 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago