اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عیدالاضحی پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتائج سامنے آنے لگے،بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ذرائع این آئی ایچ کے مطابق عید الاضحی کے بعد ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہے جبکہ ملک کے 3 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10 فیصد سے زائدہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ کورونا کی یومیہ بلند ترین 33 اعشاریہ 90 فیصد شرح مظفرآباد میں ریکارڈکی گئی ،24 گھنٹے میں گلگت میں
کورونا کیسز کی یومیہ شرح 13 اعشاریہ 33 فیصدتک پہنچ گئی ۔ذرائع این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک کے 6 اضلاع میں کورونا کیسز یومیہ شرح صفر ہے ،ان اضلاع میں سوات ،جہلم ،نوشہرہ ،چارسدہ ،سکردو اوردیامر شامل ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ میرپورآزادکشمیر میں کورونا کی یومیہ شرح 4 اعشاریہ 76 فیصد ہے جبکہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 46 ، حیدرآباد8 اعشاریہ 89 فیصد ہے۔اسی طرح وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 8 اعشاریہ 07 فیصد ہے ،پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 13 اعشاریہ 54 ،صوابی 5 اعشاریہ 56 فیصد ہے۔ذرائع کے مطابق مردان میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.52 ، ایبٹ آباد3.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔فیصل آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 98 ،گجرات1 اعشاریہ 55 فیصد ہے،24 گھنٹے میں کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈکی گئی ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…