گجرات (قدرت روزنامہ) سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ بچہ جاں بحق . جلالپور جٹاں میں پیش آئے واقعہ میں بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گے، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا .
تفصیلات کے مطابق گجرات جلال پور جٹاں میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سوتیلی ماں کے مبینہ سے تشدد سے دس سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں .
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج بھی کر لیا گیا ہے . رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نے بچے کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا تھا جہاں اس کا انتقال ہو گیا . پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں . بتایا گیا ہے کہ پولیس معاملے کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین کر رہی ہے . پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مقتول بچے کی سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا ہے . واقعہ پر ڈی پی گجرات کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہوں گے ان سب کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی .
. .